مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ مَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ . باب: مسواک کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے ۔
حدیث نمبر: 2565
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أَمْرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسِّوَاكِ ، وَقَالَ : " نِعْمَ الشَّيْءُ هُوَ " .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مسواک کرنے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا : ” یہ کتنی اچھی چیز ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔