حدیث نمبر: 2437
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَكَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ نَاسِيًا فَبَنَى عَلَى مَا صَلَّى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : يَأْتِي أَحْيَانًا بِالْمَنَاكِيرِ قَالَ الذَّهَبِيُّ : هُوَ مِنَ الْعِبَادِ صَدُوقٌ فِي نَفْسِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران بھول کر کلام کر لیا تو آپ نے جو نماز پہلے ادا کر لی تھی ، اس پر بناء قائم کی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی معلی بن مہدی ہے ابوحاتم کہتے ہیں : یہ بعض اوقات منکر روایات نقل کرتا ہے ذہبی فرماتے ہیں : یہ نیک لوگوں میں سے ایک ہے ، اور یہ اپنی ذات کے حوالے سے صدوق ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2437
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف۔