حدیث نمبر: 2425
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلَاثٍ وَنَهَانِي عَنْ ثَلَاثٍ نَهَانِي عَنْ نَقْرَةٍ كَنَقْرَةِ الدِّيكِ ، وَإِقْعَاءٍ كَإِقْعَاءِ الْكَلْبِ ، وَالْتِفَاتٍ كَالْتِفَاتِ الثَّعْلَبِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کا حکم دیا تھا اور مجھے تین باتوں سے منع کیا تھا آپ نے مجھے مرغ کے ٹھونگا مارنے کی طرح ٹھونگا مارنے سے ، کتے کے اقعاء کے طور پر بیٹھنے کی طرح اقصاء کے طور پر بیٹھنے سے اور لومڑی کے ادھر ادھر دیکھنے کی طرح ادھر اُدھر دیکھنے سے منع کیا تھا
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2425
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن