حدیث نمبر: 2397
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَرَأَى نَاسًا يُصَلُّونَ رَكْعَتِي الْفَجْرِ فَقَالَ : " صَلَاتَانِ مَعًا ؟ ! " وَنَهَى أَنْ تُصَلَّيَا إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْهُ قَالَ الْبُخَارِيُّ : وَالْأَصَحُّ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ مُرْسَلًا وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْقَطَّانِ، وَقَالَ عَبْدُ الْحَقِّ : الْغَالِبُ عَلَى رِوَايَتِهِ الْوَهْمُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جب نماز کے لئے اقامت کہی جا چکی تھی آپ نے کچھ لوگوں کو فجر کی سنتیں پڑھتے ہوئے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا : کیا دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی جا رہی ہیں ؟ پھر آپ نے اس بات سے منع کیا کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جا چکی ہو ، تو اس وقت نماز ادا کی جائے ( یا ان دو سنتوں کو ادا کیا جائے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اسے شریک بن ابونمر نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے ۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : زیادہ مستند یہ ہے کہ یہ شریک کے حوالے سے ابوسلمہ سے ” مرسل “ روایت کے طور پر منقول ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن محمد بن عثمان بن ربیعہ ہے ، جسے ابن قطان نے ضعیف قرار دیا ہے عبدالحق کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ روایت پر وہم غالب ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2397
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف