حدیث نمبر: 2357
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى صَلَاةً فَالْتَبَسَ عَلَيْهِ فِيهَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ : " أَصَلَّيْتَ مَعَنَا ؟ " قَالَ : نَعَمْ قَالَ : " فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَفْتَحَ عَلَيَّ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ : " أَنْ تَفْتَحَ عَلَيَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی نماز کے دوران آپ کو مشابہ لگ گیا جب آپ نماز مکمل کر کے فارغ ہوئے تو آپ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا تم نے ہماری اقتداء میں نماز ادا کی ہے ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا ؟ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2357
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن