حدیث نمبر: 2327
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ زُهَيْرٍ قَالَ : انْطَلَقْتُ مَعَ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّبِيعِ إِلَى مَسْجِدِ فُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ لَهُ : تَقَدَّمْ فَقَالَ : مَا كُنْتُ لِأَتَقَدَّمَكَ وَأَنْتَ أَكْبَرُ مِنِّي سِنًّا وَأَقْدَمُ مِنِّي هِجْرَةً وَالْمَسْجِدُ مَسْجِدُكَ فَقَالَ فُرَاتٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيكَ شَيْئًا ، لَا أَتَقَدَّمُكَ أَبَدًا قَالَ : أَشَهِدْتَهُ يَوْمَ أَتَيْتُهُ يَوْمَ الطَّائِفِ فَبَعَثَنِي عَيْنًا ؟ قَالَ : نَعَمْ فَتَقَدَّمَ حَنْظَلَةُ فَصَلَّى بِهِمْ، فَقَالَ فُرَاتٌ : يَا بُنَيَّ عَجِّلْ إِنِّي إِنَّمَا قَدَّمْتُ هَذَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ عَيْنًا إِلَى الطَّائِفِ فَجَاءَهُ فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَقَالَ : صَدَقْتَ ارْجِعْ إِلَى مَنْزِلِكَ فَإِنَّكَ قَدْ سَهِرْتَ اللَّيْلَةَ ، فَلَمَّا وَلَّى قَالَ لَنَا : " ائْتَمُّوا بِهَذَا وَأَشْبَاهِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

قیس بن زہیر بیان کرتے ہیں : میں سیدنا حنظلہ بن ربیع رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد فرات بن حیان کی طرف گیا نماز کا وقت ہو گیا تو انہوں نے ان سے کہا: آپ آگے بڑھیں تو انہوں نے کہا: میں آپ سے آگے نہیں بڑھ سکتا جب کہ آپ عمر میں مجھ سے بڑے ہیں ، اور آپ نے مجھ سے پہلے ہجرت کی تھی اور یہ نماز کی جگہ بھی آپ کی نماز کی جگہ ہے ، تو سیدنا فرات رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے بارے میں یہ بات کہی تھی تو اس وجہ سے میں تمہارے آگے کبھی نہیں آؤں گا انہوں نے دریافت کیا : تم اس دن موجود تھے جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا یہ غزوہ طائف کے موقع کی بات ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جاسوس بنا کر بھیجا تھا دوسرے صاحب نے جواب دیا : جی ہاں ! تو سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور انہوں نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی تو سیدنا فرات رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بیٹے ! جلدی کرنا کیونکہ میں نے ان صاحب کو آگے کیا ہے جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کی طرف جاسوس بنا کر بھیجا تھا پھر یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ، اور آپ کو پوری صورت حال کے بارے میں بتایا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم نے سچ کہا: ہے تم اپنی رہائشی جگہ کی طرف واپس چلے جاؤ کیونکہ تم رات بھر جاگتے رہے ہو جب وہ صاحب چلے گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : اس کی اور اس جیسے افراد کی پیروی کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2327
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن