مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي . باب: اس شخص کا بیان جو نمازی کے آگے سے گزرتا ہے
حدیث نمبر: 2303
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنِ اسْتَطَاعَ أَحَدُكُمْ أَنْ لَا يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ أَحَدٌ فَلْيَفْعَلْ ، فَإِنَّ الْمَارَّ عَلَى الْمُصَلِّي أَنْقَصُ مِنَ الْمَمَرِّ [عَلَيْهِ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اگر تم میں سے کوئی ایک یہ استطاعت رکھتا ہو کہ ( نماز کے دوران ) اس کے آگے سے کوئی نہ گزرے ، تو اسے ایسا کرنا چاہیے کیونکہ نمازی کے آگے سے گزرنے والا شخص ، اُس سے زیادہ نقص والا ہوتا ہے ، جس کے آگے سے وہ گزرتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔