مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ . باب: کون سی چیز نماز کو توڑ دیتی ہے ؟
حدیث نمبر: 2294
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَأَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ وَامْرَأَةٌ بِالْبَطْحَاءِ فَأَشَارَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَأَخَّرِي، فَرَجَعَتْ حَتَّى صَلَّى ثُمَّ مَرَّتْ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ سے یہ بات منقول ہے : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے میدان سے ایک عورت گزر رہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اشارہ کیا کہ تم پیچھے ہو جاؤ تو وہ واپس چلی گئی یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نماز ادا کر لی تو پھر وہ گزری ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔