مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّنُوِّ مِنَ السُّتْرَةِ . باب: سترہ کے قریب ہونا
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ إِلَى سُتْرَةٍ فَلْيَدْنُ مِنْهَا لَا يَقْطَعُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " فَلْيَدْنُ مِنْهَا لَا يَمُرُّ الشَّيْطَانُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا "، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب کوئی شخص سترہ کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرے تو وہ اس کے قریب ہو ، تاکہ شیطان اس کی نماز کو منقطع نہ کر سکے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ اس کے قریب کھڑا ہو ، تاکہ شیطان اس کے اور اس سترے کے درمیان میں سے نہ گزرے “ ۔ امام بزار کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عمیر ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے امام طبرانی کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ایوب صریفینی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے طبرانی کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔