مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِيمَانِ الْمَلَائِكَةِ . باب: فرشتوں کے ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 228
عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ : مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبُوحُ بِهِ : أَنَّ أَحَدًا عَلَى إِيمَانِ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو درست نہیں سمجھتے تھے کہ ( کہ یہ کہا: یا سمجھا جائے ) کوئی شخص سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام کے ایمان پر ہے ( یعنی اُن جیسا ایمان رکھتا ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے اور وہ متروک ہے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے ۔