حدیث نمبر: 2270
عَنْ شُرَيْحٍ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى الْحَصِيرِ فَإِنِّي سَمِعْتُ فِي كِتَابِ اللَّهِ وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا ؟ قَالَتْ : لَمْ يَكُنْ يُصَلِّي عَلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

قاضی شریح کے بارے میں بات منقول ہے : انہوں نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا : کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز ادا کر لیتے تھے ؟ کیونکہ میں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں یہ بات سنی ہے ” اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے حصیر بنایا ہے ( اور عربی میں چٹائی کے لئے لفظ حصیر استعمال ہوتا ہے ) تو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز ادا نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2270
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن