مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْخُمْرَةِ . باب: چٹائی پر نماز ادا کرنا
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ فِيهِ : وَيَسْجُدُ عَلَيْهَا ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا بِإِسْنَادِ رِجَالِهِ رِجَالِ الصَّحِيحِ ، فَقَالَ فِيهِ : عَنْ عَائِشَةَ أَوْ عَنِ ابْنِ عُمَرَ شَكَّ شَرِيكٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز ادا کر لیتے تھے ۔ یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور آپ اس پر سجدہ کر لیتے تھے “ ۔ امام أحمد کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں امام أحمد نے اسے ایک اور سند کے ساتھ نقل کیا ہے ، جس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں تاہم اس سند میں انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ شریک نامی راوی کو یہ شک ہے کہ شاید ۔
یہ روایت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے یا شاید سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے ۔