مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْخُمْرَةِ . باب: چٹائی پر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2263
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى خُمْرَةٍ فَقَالَ : " يَا عَائِشَةُ ارْفَعِي حَصِيرَكِ فَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ يَفْتِنُ النَّاسَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ وَأَصْحَابِ السُّنَنِ مُخْتَصَرًا فِي صَلَاتِهِ عَلَى الْخُمْرَةِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز ادا کر لیتے تھے ، ( ایک مرتبہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عائشہ ! تم اپنی چٹائی اٹھا لو مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں لوگ آزمائش کا شکار نہ ہو جائیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام مسلم اور سنن کے مولفین نے یہ روایت چٹائی پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز ادا کرنے کے موضوع پر اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔