حدیث نمبر: 2239
وَعَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَعْقُوبَ عَنْ غُلَامٍ مِنْ أَهْلِ قُبَاءَ أَدْرَكَهُ شَيْخًا أَنَّهُ قَالَ : جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقُبَاءَ فَجَلَسَ فِي فَمِ الْأُجُمِ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَاسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسُقِيَ فَشَرِبَ وَأَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَأَنَا أُحَدِّثُ الْقَوْمَ فَنَاوَلَنِي فَشَرِبْتُ وَحَفِظْتُ أَنَّهُ صَلَّى بِنَا يَوْمَئِذٍ وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ لَمْ يَنْزِعْهُمَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَسَمَّاهُ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حَبِيبَةَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مُخْتَصَرًا : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي نَعْلَيْنِ وَقَالَ : لَا نَعْلَمُ رَوَى عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ إِلَّا هَذَا . ¤
محمد محی الدین

مجمع بن یعقوب نے اہل قباء سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ، جس نے ایک بزرگ کو پایا ہے ، جو یہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس قباء تشریف لائے آپ قلعے کے دروازے میں تشریف فرما ہوئے لوگ آپ کے پاس اکھٹے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کے لئے کچھ مانگا ، تو آپ کو پانی دیا گیا میں آپ کے دائیں طرف موجود تھا اور میں لوگوں میں سب سے کم سن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی میری طرف بڑھایا میں نے پی لیا مجھے یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی تھی تو آپ نے جوتے پہنے ہوئے تھے آپ نے انہیں اتارا نہیں تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے انہوں نے اس صحابی کا نام سیدنا عبداللہ بن ابوحبیبہ رضی اللہ عنہ نقل کیا ہے ایک اور روایت میں بھی اسی طرح ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اور امام بزار نے اسے مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتوں میں نماز ادا کی “ ۔ وہ فرماتے ہیں : ہمارے علم کے مطابق ابن ابوحبیبہ - کے حوالے سے صرف یہ روایت منقول ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2239
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن، رجال احمد موثقون اور شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے۔