مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَوْرَةِ . باب: ستر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ جَرْهَدٍ وَنَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ سِوَاهُ ذَوِي رِضًى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى جَرْهَدٍ وَفَخِذُ جَرْهَدٍ مَكْشُوفَةٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا جَرْهَدُ غَطِّ فَخِذَكَ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ جَرْهَدٍ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد جو پسندیدہ افراد ہیں وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ نے مسجد میں اپنے زانوں کو کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : اے جرہد ! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے بھی نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔