حدیث نمبر: 2232
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَتَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى مَعْمَرٍ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا كَاشِفًا عَنْ طَرَفِ فَخِذِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خَمِّرْ فَخِذَكَ يَا مَعْمَرُ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ أَيْضًا قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ عَلَى مَعْمَرٍ وَفَخِذَاهُ مَكْشُوفَتَانِ فَقَالَ : "يَا مَعْمَرُ غَطِّ فَخِذَيْكَ فَإِنَّ الْفَخِذَيْنِ عَوْرَةٌ " . ¤ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأُولَى : " فَإِنَّ الْفَخِذَ مِنَ الْعَوْرَةِ " وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سسرالی عزیز ہیں وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مسجد کے صحن میں سے ایک بوڑھے شخص کے پاس سے ہوا جو احتباء کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور اس نے اپنے زانوں کو کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : اے معمر ! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے ۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ان کے حوالے سے منقول ایک روایت جو امام أحمد ہی نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر معمر کے پاس سے ہوا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا عمر نے اپنے دونوں زانوں کھلے رکھے ہوئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے معمر ! اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ دونوں زانوں ستر کا حصہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے پہلی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” بے شک زانوں ستر کا حصہ ہیں “ ۔ امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2232
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جیسا کہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں صراحت کی ہے۔