مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ . باب: ایک کپڑے میں ، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فَوَجَدَ الْقَرَّ فَقَالَ : " يَا عَائِشَةُ أَرْخِي عَلَيَّ مِرْطَكِ" قَالَتْ : إِنِّي حَائِضٌ قَالَ : عِلَّةً وَبُخْلًا " إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤ قُلْتُ : لَهَا عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ ، وَلِمُسْلِمٍ : كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي بَعْضُهُ عَلَيْهِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اسے عائشہ ! اپنی چادر مجھ پر بھی ڈال دو انہوں نے عرض کی : میں حائضہ ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : علت اور بخل تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے تھے جس کا کچھ حصہ مجھ پر تھا ۔ امام مسلم نے یہ روایت نقل کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نماز ادا کر رہے تھے میں آپ کے پہلو میں تھی میں حیض کی حالت میں تھی اور میری چادر کا کچھ حصہ مجھ پر تھا اور کچھ حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا ۔