مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَعْذَارِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ . باب: جماعت ترک کرنے کے مختلف عذر
حدیث نمبر: 2193
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ قَالَ : سَمِعْتُ مُؤَذِّنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ وَأَنَا فِي لِحَافِي فَتَمَنَّيْتُ أَنْ يَقُولَ : صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ فَلَمَّا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ : صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ ، ثُمَّ سَأَلْتُ عَنْهَا فَإِذَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرَهُ بِذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک سرد رات میں ، جب میں لحاف میں موجود تھا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن کو سنا تو میں نے یہ آرزو کی کہ وہ یہ کہے : تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو جب مؤذن نے حی علی الفلاح کہا: تو اس کے بعد اس نے یہ کہا: تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لو بعد میں ، میں نے اس بارے میں دریافت کیا : تو پتہ چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو اس بات کا حکم دیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔