مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَحْصُلُ بِهِمْ فَضِيلَةُ الْجَمَاعَةِ . باب: ان افراد ( کی تعداد ) کا بیان ، جن کے ذریعے جماعت کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 2183
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَلَّى الظُّهْرَ وَجَلَسَ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَدَخَلَ فَصَلَّى ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ وَلَا يَصِحُّ عَنْ عِصْمَةَ حَدِيثٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ادا کر کے مسجد میں تشریف فرما تھے اسی دوران ایک شخص آیا مسجد میں داخل ہوا اور نماز ادا کرنے لگا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا ؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند ” ضعیف “ ہے سیدنا عصمہ کے حوالے سے کوئی حدیث مستند طور پر حقول نہیں ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔