حدیث نمبر: 2184
وَعَنْ ثَابِتٍ - لَعَلَّهُ عَنْ أَنَسٍ - أَنَّ رَجُلًا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ يُصَلِّي وَحْدَهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ فَإِنْ كَانَ ابْنُ زُبَالَةَ فَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

ثابت نے شاید سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : ایک شخص آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر چکے تھے وہ شخص کھڑا ہو کر اکیلا نماز ادا کرنے لگا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کون شخص اس کے ساتھ تجارت کرے گا ، اور اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا ؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن ہے اگر تو یہ ابن زبالہ ہے ، تو پھر یہ ” ضعیف “ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2184
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف