حدیث نمبر: 2181
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ ؟ " قَالَ : فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هَذَانِ جَمَاعَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْوَلِيدُ لَيْسَ بِصَحَابِيٍّ ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ . ¤
محمد محی الدین

ولید بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص مسجد میں داخل ہوا ، اس نے نماز ادا کرنا شروع کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا ؟ راوی بیان کرتے ہیں : تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس شخص کے ساتھ نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ دو افراد جماعت ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ولید نامی راوی صحابی نہیں ہے ، اور یہ حدیث سند کے اعتبار سے منقطع ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2181
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع