مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْجَمَاعَةِ . باب: باجماعت نماز ادا کرنا
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَضْلُ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : " بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : " كُلُّهَا مِثْلُ صَلَاتِهِ " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : " كُلُّهَا مِثْلُ صَلَاتِهِ فِي بَيْتِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ - وَهُوَ الَّذِي قَالَ : " فِي بَيْتِهِ " فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا اس کے تنہا نماز ادا کرنے پر ، بیس سے زیادہ درجہ فضیلت رکھتا ہے “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” پچیس درجہ فضیلت رکھتا ہے “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” وہ سب درجات اس کی نماز کی مانند ہوں گے “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ان میں سے ہر ایک اس کے اپنے گھر میں نماز ادا کرنے کی مانند ہو گا“ ۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور انہوں نے ہی یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” اس کے اپنے گھر میں “ انہوں نے یہ الفاظ معجم کبیر میں نقل کیے ہیں ، امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔