مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ . باب: نماز کا انتظار کرنا
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الرُّؤْيَا بُشْرَى مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَهِيَ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَإِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَإِنَّ مَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ، وَمَنْ عَقَبَ الصَّلَاةَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ" . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَرَضِيَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ : يُغْرِبُ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں ، اور یہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک ہیں ، اور تمہاری آگ جہنم کی تپش کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے ، جو شخص مسجد میں آتا ہے ، اور نماز کا انتظار کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے ، جب تک اسے حدث لاحق نہیں ہو جاتا اور جو شخص ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے ، جب تک اسے حدث لاحق نہیں ہوتا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے ، اور وہ متروک ہے ابوحاتم نے اسے پسندیدہ قرار دیا ہے ، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے ۔ یہ غریب روایات نقل کرتا ہے ۔