مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ ، وَصَلَاتِهِنَّ فِي بُيُوتِهِنَّ وَصَلَاتِهِنَّ فِي الْمَسْجِدِ . باب: خواتین کا مساجد کی طرف جانے کے لئے یا کسی اور کام کے لئے نکلنا اور ان کا اپنے گھروں میں نماز ادا کرنا اور ان کا مسجد میں نماز ادا کرنا
وَعَنْ أُمِّ حُمَيْدٍ قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ يَمْنَعُنَا أَزْوَاجُنَا أَنْ نُصَلِّيَ مَعَكَ وَنُحِبُّ الصَّلَاةَ مَعَكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَلَاتُكُنَّ فِي بُيُوتِكُنَّ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكُنَّ فِي حُجُرِكُنَّ ، وَصَلَاتُكُنَّ فِي حُجُرِكُنَّ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكُنَّ فِي دَوْرِكُنَّ، وَصَلَاتُكُنَّ فِي دَوْرِكُنَّ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكُنَّ فِي الْجَمَاعَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤سیدہ ام حمید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارے شوہر ہمیں آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرنے سے منع کرتے ہیں ، اور ہم خواتین آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کو پسند کرتی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم خواتین کا اپنے گھروں میں نماز ادا کرنا تمہارے بیرونی کمرے میں نماز ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے ، اور تمہارا بیرونی کمرے میں نماز ادا کرنا تمہارے صحن میں نماز ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے ، اور تمہارا صحن میں نماز ادا کرنا تمہارے جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔