مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ . باب: جب آدمی مسجد میں داخل ہو اور جب مسجد سے باہر آئے تو کیا پڑھے ؟
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ " وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ : " اللَّهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو اس بات کی تعلیم دی کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور یہ پڑھیں : ” اے اللہ ! تو ہمارے گناہوں کی مغفرت کر دے اور ہمارے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے “ ۔ اور جب وہ مسجد سے باہر آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور یہ پڑھیں : اے اللہ ! تو ہمارے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سالم بن عبدالاعلیٰ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔