مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ . باب: جب آدمی مسجد میں داخل ہو اور جب مسجد سے باہر آئے تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 2096
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ : " اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ "وَإِذَا خَرَجَ قَالَ : " اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : ” اے اللہ ! تو میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے “ ۔ ( اور جب آپ مسجد سے ) باہر تشریف لاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے ۔ ” اے اللہ ! میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے ، اور وہ متروک الحدیث ہے ۔