مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ . باب: بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2056
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ قَالَ : " امْسَحْ رُغَامَهَا وَصَلِّ فِي مَرَاحِهَا فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَدِيٍّ : يُكْتَبُ حَدِيثُهُ وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : تم اُن کے ناک پر ہاتھ پھیرو ( یا اُن سے مٹی کو صاف کر کے ان کی دیکھ بھال کرو ) اور ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔ أحمد بن عدی کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث کو نوٹ کیا جائے گا البتہ اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا ۔