مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ . باب: بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2054
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " صَلُّوا فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ - أَوْ مَبَارِكِ الْإِبِلِ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو اونٹوں کے بارے میں ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) اونٹوں کو بٹھانے کی جگہ پر نماز ادا نہ کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے ، اور امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔