حدیث نمبر: 2038
عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ : كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَعِسُّ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يَجِدُ سَوَادًا إِلَّا أَخْرَجَهُ إِلَّا رَجُلًا مُصَلِّيًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لاتے تھے تو جس شخص کو پاتے تھے اسے باہر نکال دیتے تھے البتہ نماز پڑھنے والے شخص کا معاملہ مختلف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2038
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔