مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ نَحْوَهُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ . باب: اس شخص کا بیان جو لہسن یا اس جیسی کوئی ( بدبودار چیز ) کھا لے اور پھر مسجد میں آئے
حدیث نمبر: 1999
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - لَا أَحْسَبُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ : " الثُّومُ وَالْبَصَلُ وَالْكُرَّاثُ مِنْ سَكِّ إِبْلِيسَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : أَبُو سَعِيدٍ رَوَى عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، وَرَوَى عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
ابوغالب نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے : راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے انہوں نے اسے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” لہسن پیاز اور گندنا ابلیس کی مینڈھیوں میں سے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہے ، جسے ابوسعید کہا: گیا ہے ، اس نے ابوغالب سے بروایت نقل کی ہے ، اور اس سے عبدالعزیز بن عبدالصمد نے روایت نقل کی ہے : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔