مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ . باب: مساجد تعمیر کرنا
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُؤَسِّسُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ فَجَعَلْتُ أَحْمِلُ الْحِجَارَةَ كَمَا يَحْمِلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّكُمْ يَا أَهْلَ الْيَمَامَةِ أَحَذَقُ شَيْءٍ بِأَخْلَاطِ الطِّينِ ، فَاخْلِطْ لَنَا الطِّينَ " فَكُنْتُ أَخْلِطُ لَهُمُ الطِّينَ وَيَحْمِلُونَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ مسجد نبوی کی بنیادیں رکھ رہے تھے میں نے پتھر اٹھانا شروع کیا جس طرح لوگ اٹھا رہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اہل یمامہ تم لوگ گیلی مٹی اچھی تیار کرتے ہو ، تو تم ہمیں مٹی تیار کر دو ۔ راوی کہتے ہیں : تو میں نے ان لوگوں کے لئے مٹی تیار کرنا شروع کی اور وہ لوگ اسے اٹھاتے رہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جعفر یمامی ہے ، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔