مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَذَانِ فِي السَّفَرِ . باب: سفر کے دوران اذان دینا
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ : بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ رَجُلًا يُؤَذِّنُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَلَى الْفِطْرَةِ " ، فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، فَقَالَ : " شَهِدَ الْحَقَّ " ، فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، فَقَالَ : " خَرَجَ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ عَجْلَانَ وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْكَذِبِ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . ¤سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اسی دوران آپ نے ایک شخص کو اذان دیتے ہوئے سنا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ فطرت پر ہے ، اس نے کہا: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس نے حق گواہی دی ہے ، اس نے پڑھا : اشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُول اللَّہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ جہنم سے نکل گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن عجلان ہے ، جس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، اور وہ متروک الحدیث ہے ۔