مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ وَغَيْرِهِنَّ . باب: حورعین سے تعلق رکھنے والی اور دیگر جنتی عورتوں کا بیان
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرِ بْنِ حِدْيَمٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَشْرَفَتْ [ إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ ] لَمَلَأَتِ الْأَرْضَ رِيحَ مِسْكٍ ، وَلَأَذْهَبَتْ ضَوْءَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا أَطْوَلَ مِنْ هَذَا ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ ، وَفِيهِمَا الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ الْوَرَّاقُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ . ¤سیدنا سعید بن عامر بن حدیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اگر اہل جنت کی خواتین میں سے کوئی عورت ، اہل زمین کی طرف جھانک لے تو تمام روئے زمین کو مشک کی خوشبو سے بھر دے گی ، اور وہ سورج اور چاند کی روشنی کو ماند کر دے گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جو اس سے پہلے نفلی صدقہ کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، یہ روایت امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ، ایک راوی حسن بن عنبسہ وراق ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے ۔