مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي كَثْرَةِ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ . باب: اس امت سے تعلق رکھنے والے ، جنت مین داخل ہونے والے افراد کی کثرت کا مزید بیان
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَمِائَةِ أَلْفٍ " . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " وَهَكَذَا " وَجَمَعَ كَفَّيْهِ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمارے لئے مزید کروائیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس طرح ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر ( اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔