حدیث نمبر: 18686
عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَعَدَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي مِائَةَ أَلْفٍ " . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " وَهَكَذَا " وَأَشَارَ بِيَدِهِ . قَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ زِدْنَا ، قَالَ : " وَهَكَذَا " . قَالَ عُمَرُ : قَطْكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، قَالَ : " مَا لَنَا وَلَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابٍ " . قَالَ عُمَرُ : إِنَّ اللَّهَ إِنْ شَاءَ يُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّةَ كُلَّهُمْ بِحَفْنَةٍ [ وَاحِدَةٌ ] . قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَدَّقَ اللَّهُ عُمَرَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میرے پروردگار نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ایک لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا ۔ “ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمارے سے مزید کریں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اور اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات کہی ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! آپ ہمارے لئے مزید کریں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اور اس طرح ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوبکر ! آپ کے لئے اتنا کافی ہے ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابن خطاب ! ہمارا اور تمہارا کیا واسطہ ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اس پر قدرت رکھتا ہے کہ ایک ہی لپ ( یعنی دونوں ہتھیلیاں ملا کر جو بنایا جاتا ہے ) کے ذریعے تمام لوگوں کو جنت میں داخل کر دے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عمر نے ٹھیک کہا: ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18686
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (193/3)»