حدیث نمبر: 18663
عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الشِّعْبِ إِذْ قَالَ : " انْظُرُوا هَلْ تَرَوْنَ شَيْئًا ؟ " . فَقُلْنَا : نَرَى غِرْبَانًا مِنْهَا غُرَابٌ أَعْصَمُ ، أَحْمَرُ الْمِنْقَارِ وَالرِّجْلَيْنِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَنْ كَانَ مِنْهُنَّ مِثْلَ هَذَا الْغُرَابِ فِي الْغِرْبَانِ " . ¤
محمد محی الدین

عمارہ بن خزیمہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حج یا شاید عمرہ کے موقع پر ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے ، انہوں نے بتایا : ” ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس گھاٹی میں موجود تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ دیکھو ! کیا تم کچھ دیکھ رہے ہو ؟ ہم نے عرض کی : ہم کوے ( یعنی پرندے ) دیکھ رہے ہیں ، جن میں سے ایک پرندہ اعصم ہے ، جس کی چونچ اور دونوں پاؤں سرخ ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جنت میں خواتین میں سے صرف وہ خواتین داخل ہوں گی ، جو دیگر عورتوں میں سے اس کی مانند ہوں گی ، جیسے یہ کوا ، دیگر کووں کے درمیان ہے ۔ “

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18663
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (197/4)»