مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي بِنَاءِ الْجَنَّةِ وَصِفَتِهَا . باب: جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18639
وَفِي رِوَايَةٍ : " خَلَقَ اللَّهُ جَنَّةَ عَدْنٍ [ بِيَدِهِ ] ، وَدَلَّى فِيهَا ثِمَارَهَا ، وَشَقَّ فِيهَا أَنْهَارَهَا ، ثُمَّ نَظَرَ فِيهَا ، فَقَالَ لَهَا : تَكَلَّمِي . فَقَالَتْ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ فَقَالَ : وَعِزَّتِي ، لَا يُجَاوِرُنِي فِيكِ بَخِيلٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا اور اس میں اُس کے پھل لٹکا دیے ، اور اس میں اس کی نہریں بہا دیں ، پھر اللہ تعالیٰ نے اس جنت کی طرف دیکھا اور اس سے فرمایا : تم کلام کرو ! تو اس نے کہا: تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے ۔ “ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میری عزت کی قسم ہے ، کوئی بخیل تمہارے اندر میرا پڑوسی نہیں بنے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور طبرانی کی معجم اوسط میں دو اسناد میں سے ایک سند عمدہ ہے ۔