مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابُ تَفَاوُتِ أَهْلِ النَّارِ فِي الْعَذَابِ . باب: عذاب کے حوالے سے ، اہل جہنم میں تفاوت ہونا
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَهْوَنَ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا رَجُلٌ مُنْتَعِلٌ بِنَعْلَيْنِ مِنْ نَارٍ ، يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ مَعَ أَجْزَاءِ الْعَذَابِ ، وَمِنْهُمْ مِنَ النَّارِ إِلَى صَدْرِهِ مَعَ أَجْزَاءِ الْعَذَابِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ فِي النَّارِ إِلَى تَرْقُوَتِهِ مَعَ أَجْزَاءِ الْعَذَابِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَدِ انْغَمَسَ فِيهَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل جہنم میں عذاب کے حوالے سے سب سے ہلکا عذاب اُس شخص کو ہو گا جس نے آگ کے جوتے پہنے ہوئے ہوں گے اور اُن کی وجہ سے اس کا دماغ کھول رہا ہو گا اور اس کے ہمراہ عذاب کے دیگر اجزاء بھی ہوں گے ، اُن میں سے کوئی ایسا شخص ہو گا جو سینے تک جہنم میں ہو گا اور اس کے ہمراہ عذاب کے اجزاء ہوں گے ، ان میں کوئی ایسا فرد ہو گا جو گردن تک جہنم میں ہو گا اور اس کے ہمراہ عذاب کے اجزاء ہوں گے اور کوئی ایسا شخص بھی ہو گا جو اُس میں ڈوبا ہوا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔