مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَهْلِ النَّارِ ، وَعَلَامَتِهَا ، وَأَوَّلِ مَنْ يُكْسَى حُلَلَهَا . باب: اہل جہنم اور ان کی علامت کا بیان اور سب سے پہلے کس کو اس ( جہنم ) کا حلہ پہنایا جائے گا ؟
حدیث نمبر: 18613
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَتَكَلَّمُ بِلِسَانٍ طَلِقٍ ذَلِقٍ ، لَهَا عَيْنَانِ تُبْصِرُ بِهِمَا ، وَلَهَا لِسَانٌ تَكَلَّمُ بِهِ ، فَتَقُولُ : إِنِّي أُمِرْتُ بِمَنْ جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ ، وَبِكُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ، وَبِمَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ ، فَتَنْطَلِقُ بِهِمْ قَبْلَ سَائِرِ النَّاسِ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن جہنم میں سے گردن نکلے گی اور فصیح و بلیغ زبان میں کلام کرے گی ، اس کی دو آنکھیں ہوں گی ، جن کے کے ذریعے وہ دیکھے گی اور اس کی ایک زبان ہو گی ، جس کے ذریعے وہ کلام کرے گی اور یہ کہے گی : مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کا قائل تھا اور ہر سرکش متکبر کو اور جس نے کسی کو ناحق قتل کیا ہو ( اس کو بھی گرفت میں لینے کا مجھے حکم دیا گیا ہے ) باقی سب لوگوں سے پانچ سو سال پہلے وہ انہیں لے کر چلی جائے گی ۔ “