مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابُ عِظَمِ خَلْقِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ . باب: جہنم میں کافر کی جسامت کا بڑا ہونا
حدیث نمبر: 18605
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُعَظَّمُ أَهْلُ النَّارِ فِي النَّارِ ، حَتَّى إِنَّ بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِ أَحَدِهِمْ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةَ سَبْعِمِائَةِ عَامٍ ، وَإِنَّ عِظَمَ جِلْدِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا ، وَإِنَّ جِلْدَهُ مِثْلُ أُحُدٍ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ أَبُو يَحْيَى الْقَتَّاتُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَفِيهِ خِلَافٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ أَوْثَقُ مِنْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جہنم میں اہل جہنم اتنے بڑے ہوں گے کہ ان میں سے کسی ایک کے کان کی لو سے لے کر ، اُس کے گردن تک کے درمیان سات سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہو گا اور اس کی جلد کا حجم ستر ذراع ہو گا اور اس کی جلد اُحد پہاڑ کی مانند ہو گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، ان کی اسانید میں ایک راوی ابویحیی قتات ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال اس سے زیادہ ثقہ ہیں ۔