حدیث نمبر: 18604
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، ابْكُوا ، فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا ; فَإِنَّ أَهْلَ النَّارِ يَبْكُونَ فِي النَّارِ حَتَّى تَسِيلَ دُمُوعُهُمْ فِي خُدُودِهِمْ كَأَنَّهَا جَدَاوِلُ حَتَّى تَنْقَطِعَ الدُّمُوعُ فَيَسِيلُ - يَعْنِي الدَّمُ - فَتَقْرَحَ الْعُيُونُ [ فَلَوْ أَنَّ سُفُنًا أُرْخِيَتْ فِيهَا لَجَرَتْ ] " . قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَضْعَفُ مَنْ فِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اے لوگو ! تم لوگ روؤ ! اگر تمہیں رونا نہیں آتا تو تم رونے والی شکل بنا لو ، کیونکہ اہل جہنم ، جہنم میں روئیں گے ، یہاں تک کہ ان کے آنسو ان کے چہروں پر یوں بہہ رہے ہوں گے جیسے وہ نالے ہوتے ہیں ، یہاں تک کہ جب وہ آنسو ختم ہو جائیں گے ، تو پھر وہ بہنا شروع ہو جائے گا ، راوی کہتے ہیں : یعنی خون ، پھر آنکھوں میں گڑھے بن جائیں گے کہ اگر ان میں کشتیوں کو چھوڑا جائے تو وہ بھی چلنے لگیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں یزید رقاشی کو ضعیف قرار دیا گیا ہے ، ویسے اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18604
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4134)»