حدیث نمبر: 18602
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَوْ أَنَّ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ مِائَةً أَوْ يَزِيدُونَ ، وَفِيهِ رَجُلٌ مِنَ النَّارِ فَتَنَفَّسَ فَأَصَابَ نَفَسُهُ لَاحْتَرَقَ الْمَسْجِدُ وَمَنْ فِيهِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ : إِسْحَاقَ وَلَمْ يَنْسِبْهُ . فَإِنْ كَانَ ابْنَ رَاهَوَيْهِ فَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اگر اس مسجد میں ایک سو ، یا اس سے زیادہ افراد موجود ہوں اور اس میں ایک جہنمی شخص موجود ہو اور وہ سانس لے ، تو اس کی سانس کی وجہ سے مسجد اور اس میں موجود سب لوگ جل جائیں گے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے ، انہوں نے اس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے ، اگر تو وہ اسحاق بن راہویہ ہے ، تو پھر اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اگر وہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18602
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6670)»