مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ بَدْءِ الْأَذَانِ . باب: اذان کا آغاز
حدیث نمبر: 1852
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أُسْرِيَ بِهِ إِلَى السَّمَاءِ أَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ بِالْأَذَانِ ، فَنَزَلَ بِهِ فَعَلَّمَهُ جِبْرِيلُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَنُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان کی طرف لے جایا گیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف اذان کا طریقہ وحی کیا آپ اس کا حکم لے کر نازل ہوئے سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ کو اس کے بارے میں تعلیم دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے ، جس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے ۔