مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ : فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ . باب: کامل ایمان کا بیان
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ اسْتَوْجَبَ الثَّوَابَ وَاسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ : خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ ، وَحِلْمٌ يَرُدُّهُ عَنْ جَهْلِ الْجَاهِلِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَ بِأَحَادِيثَ لَا يُتَابِعُ عَلَيْهَا . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی ، وہ ثواب کو واجب کر دے گا اور ایمان کو مکمل کر لے گا ، ( ایسے اچھے ) اخلاق ، جن کے ہمراہ وہ لوگوں کے ساتھ برتاؤ کرے ، پرہیزگاری ، جو اُسے اللہ تعالیٰ کی حرام قرار دی ہوئی چیزوں سے بچا کے رکھے ، اور بردباری ، جو اُسے ( کسی ) جاہل کے خلاف جہالت ( کا مظاہرہ ) نہ کرنے دے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلیمان ہے ، امام بزار فرماتے ہیں ۔ اس نے ایسی احادیث روایت کی ہیں ، جن کی متابعت نہیں کی گئی ہے ۔