مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ : فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ . باب: کامل ایمان کا بیان
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : ثَلَاثُ خِلَالٍ مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدْ جَمَعَ خِلَالَ الْإِيمَانِ ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ : يَا أَبَا الْيَقْظَانِ ، مَا هَذِهِ الْخِلَالُ الَّتِي زَعَمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدْ جَمَعَ الْإِيمَانَ ؟ فَقَالَ عَمَّارُ عِنْدَ ذَلِكَ : سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " الْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ ، وَالْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِكَ ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تین خصائل جو شخص جمع کر لے گا ، وہ ایمان کے خصائل جمع کر لے گا ، اُن کے ساتھیوں میں سے کسی نے اُن سے دریافت کیا : اے ابوالیقظان ! وہ خصائل کیا ہیں ؟ جن کے بارے میں آپ کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ جو انہیں جمع کر لے گا ، وہ ایمان کو جمع کر لے گا ، تو اُس وقت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ( یعنی وہ خصائل درج ذیل ہیں : ) ” تنگدستی کے وقت خرچ کرنا ، اپنی ذات کی طرف سے انصاف کرنا ، اور سب کو سلام کرنا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے اور وہ ضعیف ہے ۔