مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کے حوض ( کوثر ) کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18479
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " حَوْضِي أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ لِأَهْلِ بَيْتِي ، إِنِّي لَأَضْرِبُهُمْ بِعَصَايَ هَذِهِ حَتَّى تَرْفَضَّ " . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : " لِأَهْلِ بَيْتِي " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں اپنے حوض سے کچھ لوگوں کو پرے کروں گا ، اپنے اہل بیت کی خاطر ، میں اپنے عصا کے ذریعے ان لوگوں کو ماروں گا یہاں تک کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو ” صحیح “ میں بھی مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اپنے اہل بیت کی خاطر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔