حدیث نمبر: 1842
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : عَلِّمْنِي أَوْ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ . قَالَ : " كُنْ مُؤَذِّنًا " . قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ . قَالَ : " كُنْ إِمَامًا " . قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ . قَالَ : " فَقُمْ بِإِزَاءِ الْإِمَامِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الضَّبِّيُّ ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے تعلیم دیں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) آپ میری رہنمائی کسی ایسے عمل کی طرف کریں جو مجھے جنت میں داخل کروا دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم مؤذن بن جاؤ اس نے عرض کی : میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم امام بن جاؤ اس نے عرض کی : میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم امام کے بالکل پیچھے کھڑے ہو !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل ضبی ہے ، اور وہ منکر الحدیث ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1842
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف