حدیث نمبر: 18414
وَعَنْ ثَوْبَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُقْبِلُ الْجَبَّارُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَثْنِي رِجْلَهُ عَلَى الْجِسْرِ فَيَقُولُ : وَعِزَّتِي وَجَلَالِي ، لَا يُجَاوِزُنِي ظُلْمُ ظَالِمٍ ، فَيَنْصِفُ الْخَلْقَ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَنْصِفُ الشَّاةَ الْجَمَّاءَ مِنَ الشَّاةِ الْعَضْبَاءِ بِنَطْحَةٍ تَنْطَحُهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن جب ” جبار تبارک و تعالیٰ “ آئے گا اور پل پر اپنی ٹانگ موڑ لے گا اور یہ فرمائے گا ، میری عزت اور میرے جلال کی قسم ہے ، کسی ظالم کا ظلم میرے آگے سے نہیں گزر سکے گا ، پھر وہ مخلوق کے درمیان ان کے باہمی معاملات کے حوالے سے انصاف کرے گا ، یہاں تک کہ وہ بغیر سینگ والی بکری کو سینگ والی بکری سے بدلہ دلوائے گا ، جو سینگ اُس نے اسے مارا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیع ہے ، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ، ابن عدی کہتے ہیں : مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18414
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1421)»