مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ . باب: حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ عُرِفَ الْكَافِرُ بِعَمَلِهِ فَجَحَدَ وَخَاصَمَ ، فَقِيلَ لَهُ : هَؤُلَاءِ جِيرَانُكَ يَشْهَدُونَ عَلَيْكَ ، فَيَقُولُ : كَذَبُوا . فَيَقُولُ : أَهْلُكَ وَعَشِيرَتُكَ . فَيَقُولُ : كَذَبُوا . فَيَقُولُ : احْلِفُوا ، فَيَحْلِفُونَ ، ثُمَّ يُصْمِتُهُمُ اللَّهُ ، وَتَشْهَدُ أَلْسِنَتُهُمْ ، ثُمَّ يُدْخِلُهُمُ النَّارَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب قیامت کا دن ہو گا ، تو کافر کو اس کے عمل کی شناخت کروائی جائے گی ، وہ انکار کرے گا اور جھگڑا کرے گا تو اس سے کہا: جائے گا : یہ تمہارے پڑوسی ہیں ، جو تمہارے خلاف گواہی دے رہے ہیں ، وہ کہے گا : یہ جھوٹ بول رہے ہیں ، پروردگار فرمائے گا : ( یا فرشتہ کہے گا : ) یہ تمہارے اہل خانہ اور تمہارے خاندان کے لوگ ( یہ تمہارے خلاف گواہی دے رہے ہیں ) وہ کہے گا : یہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں ، وہ ( یعنی پروردگار یا فرشتہ ) فرمائے گا : تم لوگ حلف اٹھاؤ ! وہ لوگ حلف اٹھا لیں گے ، پھر اللہ تعالیٰ انہیں خاموش کروائے گا اور پھر اُن ( کافر ) لوگوں کی ( اپنی ) زبانیں ( ان کے خلاف ) گواہی دیں گی اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں جہنم میں داخل کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے جس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔