حدیث نمبر: 1839
وَعَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسٍ - فِيمَا أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ : " الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالْأَعْمَشُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ . ¤
محمد محی الدین

اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے : راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے انہوں نے اسے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اذان دینے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ طویل گردن والے ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1839
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع